ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

امریکا نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے سٹوڈنٹ، سیاحتی اور کاروباری ویزوں کیلئے انٹرویو  سے استثنیٰ میں توسیع کر دی ہے ۔

 امریکی سفارتخانہ کی جانب سے  کہا گیا ہےکہ اہل پاکستانی شہریوں کے لیے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا میں تجدید کے لیے انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع کی ہے۔  ملکی تاریخ میں پہلی بار درخواست دہندگان کو ویزوں  کی باآسانی دستیابی کے لیے امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر تمام تر معلومات جاری کر دی گئیں ہیں، جبکہ کسی عارضے میں مبتلا شخص کے ایمرجنسی سفر کے لیے طریقہ کار بھی واضح کر دیا گیا ہے۔  

 خیال رہے کہ 14 سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر کے درخواست دہندگان بھی اس چھوٹ کے لیے اہل ہیں۔امریکی قونصل ویزا پالیسی کو مسلسل وسیع اور لچکدار بنانے میں مصروف ہے لہٰذا  درخواست گزاروں کو انٹرویو کے لیے معمول سے زیادہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

 واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن اور  کراچی جنرل قونصلیٹ امریکا میں غیر معینہ مدت، عارضی اور مستقل طور پر جانے کے خواہش مند افراد کو ویزاجات جاری کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر