آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

ICC Test Ranking, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد دوبارہ چوتھے نمبر پر آ گئے۔

 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار، انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کے ہی سٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 ٹیسٹ بالرز میں بولرز میں انڈیا کے ایشوین بدستور نمبر ون، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا دوسرا نمبر، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر براجمان، کاگیسو ربادا کا چوتھا نمبر جبکہ پاکستانی سٹار بالر شاہین آفریدی بھی بغیر کسی تبدیلی کے پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ 

 انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کی 2 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شمولیت، بھارتی بالر جسپریت بومرا بغیر کھیلے ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔