ٹرین حادثہ؛سی ا ی او ریلوے کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

ٹرین حادثہ؛سی ا ی او ریلوے کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ٹرین حادثے پر چیئرمین ریلوے نے سی ا ی او ریلوے کو بڑی ذمہ داری سونپ دی،سی ای او ریلوےاعلیٰ سطحی تحقیقات اور سیفٹی معاملات کے انچارج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈھرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے  40مسافر جاں بحق جبکہ 70 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے، چیئرمین ریلوے نے سی ی او ریلوے کو بری ذمہ داری سونپ دی،اس حوالے سےنوٹی فکیشن سی ای او ریلوے ہائی لیول انکوائری اوع سیفٹی معاملات کے انچارج ہوں گے۔

مزید پڑھئے: مسافرٹرینوں میں خوفناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی
ایف جی آئی آر ریلوے رولز کے مطابق حادثے کی انکوائری مرتب کرکے وزارت ریلوے پہنچانے کے ذمہ دار ہونگے،سی ای او ریلوے کو سکھر ڈویژن مین لائن ٹریک پر موجود زیادہ خراب پٹریوں کی مرمت کرانے کی ہدایت کی،ٹریک کے ناکارہ حصوں کی نشاندہی سمیت اسکے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
سی ای اوی ریلوے کو حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ریلوے ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی،جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو جلد از جلد امدای چیک دینے کے حوالے سے ڈی جی آپریشن کاو ٹاسک دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ  ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والی سرسید ایکسپریس کی بوگیاں تیزرفتاری کے باعث ٹریک سے الٹ کردوسرے ٹریک پر گرگئیں جس کے نتیجہ میں ملت ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچیں،ریسکیو حکام کے مطابق  اب تک 40مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں،حادثہ صبح ساڑھے تین بجے  کے قریب پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer