میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی اراضی پر قبضے کا انکشاف

MCL
کیپشن: MCL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کروڑوں مالیت کی  9 کنال 4 مرلہ اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا۔ 

تحصیل شالامار کے موضع بیگم پورہ میں قبضہ مافیا نے ایم سی ایل کی ملکیتی 9 کنال 4 مرلہ اراضی ہڑپ کر رکھی ہے، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر نے کمشنر لاہور کو ایم سی ایم کی ملکیتی اراضی واگزار کرانے کے لیے  مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موضع بیگم پورہ کے خسرہ نمبرز 406، 465، 462، 431، 441،  320، 321، 385، 386، 370، 375 اور  376 میں ایم سی ایل اراضی پر قبضہ کیا گیا، قبضہ مافیا نے پختہ تجاوزات  تعمیر کرکے قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ واگزار کرانے کے لیے ریونیو اسٹاف کی خدمات درکار ہیں، اراضی کی نشاندہی کے بعد واگزار کرانے کےلیے پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer