عام انتخابات:پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی

عام انتخابات:پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)عام انتخابات 2024 کی تیاریاں مکمل،پولنگ کا عمل صبحِ 8 بجے سے شروع ہوگا۔
 عام انتخابات 2024 کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ،پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھنالازمی ہوگا،قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور پاسپورٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیاجاسکے گا۔
شہری 8300 پر میسج بھیج کر ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔