(ویب ڈیسک)ن لیگ کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا?تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا پارٹی میں اتفاق ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا۔حکومت کا ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی ای سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ پارٹی میں اتفاق ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا،حکومت کو گھر بھیجنے کی رائے سے کسی رکن نے اختلاف نہیں کیا،حکومت کا ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
Keeping in mind the plight of the masses & government’s ineptitude & failure in every field, there is a consensus in the party that IK government has to go. Every day that it is allowed to stay will add to the misery of the people. Not a single member disagreed.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 7, 2022
اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے۔
PMLN CEC meeting on. All members reposed their implicit & unconditional trust in @NawazSharifMNS Party said it will support & back all decisions taken by him. Alhamdolillah! pic.twitter.com/YJHu0S2JR0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 7, 2022
مریم نواز کے مطابق میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔