ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ خاتون سے 6 روز تک اجتماعی زیادتی

 پولیس کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ خاتون سے 6 روز تک اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  احمد پور شرقیہ  میں پولیس کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ خاتون سے 6 روز تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل حسن رضاء نے ساتھی سلمان کے ہمراہ عباسیہ محلہ کے مکان میں  گلناز بی بی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے 6 روز تک محبوس رکھا ، مکان سے بھاگنے کی کوشش میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، 6 روز بعد ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔

متاثرہ خاتون گلناز ریاض نےانکشاف کیا کہ میری بہن صائمہ بھی ملزمان حسن رضاء اور سلمان کے پاس ہے ، جسے وہ وہاں سے لے کر فرار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، متاثرہ خاتون گلناز بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار سے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری اور بہن کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer