ازبک حکومت کا وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو خط

ازبک حکومت کا وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمد سعید) پاکستان کو بذریعہ ٹرین افغانستان اور ازبکستان سے ملانے کا منصوبہ، ازبک حکومت کا وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو خط، پشاور، کابل اور مزار شریف کے مابین ٹرین راہداری معاہدے کیلئے ایکشن پلان بھی منسلک، رواں ماہ روٹ کی جوائنٹ فیلڈ سٹڈی کرکے فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

خط کے متن کے مطابق ازبک حکومتی وفد کے شاندار استقبال پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ازبکستانی وفد کا پاکستان کا دورہ ٹرانسپورٹ روابط کیلئے سودمند ثابت ہو گا، ازبکستان کا پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ریلوے پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ جوائنٹ فیلڈ سٹڈی کرکے فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے گی، فزیبلٹی رپورٹ بنانے کے بعد ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے فنڈز کے حصول کیلئے پلان مرتب کیا جائے گا، فزبیلٹی رپورٹ کے مطابق کسٹم اور بارڈر اتھارٹیز کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تین ممالک کے اس منصوبے کیلئے 573 کلو میٹر لمبا ٹریک بچھایا جائے گا،منصوبے کا تخمینہ تقریباً 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز لگایا گیا، ٹرین منصوبے سے متعلق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی ازبک حکومت کی سفارشات کا خیر مقدم کیا گیا ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer