حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے اپیل پر سماعت، تمام تفصیلات طلب

حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے اپیل پر سماعت، تمام تفصیلات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی کے لیے اپیل پر سماعت، عدالت نے پراسیکیوشن سے بینک تفصیلات اور ایفیڈرین منتقلی کی رسیدیں طلب کر لیں۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کی معطلی کیلئے دائر اپیل پر سماعت کی۔ حنیف عباسی کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل میں کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن حنیف عباسی سے ایفیڈرین ریکور کرنے میں ناکام رہی، یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جس میں صرف حنیف عباسی کو سزا ہوئی، کیس میں 8 ملزمان کے خلاف ٹرائل چلا اور صرف ایک کو سزا ہوئی۔

اپیل کندہ وکیل کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پر ایفیڈرین کوٹہ کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا، حنیف عباسی پر الزام لگا کہ ایفیڈرین کوٹہ سے ادویات کے سیمپلز تیار کیے اور باقی ایفیڈرین فروخت کر دی۔ پراسیکیوشن نے حنیف عباسی کی خاتون پارٹنر اور ڈسٹری بیوٹرز کو گواہان کے طور پر پیش کیا، ایسے افراد کو بطور گواہان کیسے پیش کیا جاسکتا ہے جن پر کیس میں برابر کا الزام ہے۔

بنچ کے سربراہ نے ریمارکس دئیے کہ عرفات ٹریڈرز کو 363 کلو ایفیڈرین منتقلی سے متعلق جو تفصیلات دی گئی ہیں ان کا موازنہ کیا جائے گا، سادہ سا سوال کہ بینک تفصیلات میں یہ ظاہر ہے کہ نہیں، آئندہ سماعت پر تمام تفصیلات لے آئیں اس کے بعد فیصلہ کر دیں گے، اپیل پر مزید کارروائی 18 فروری کو ہوگی۔