ترک اداکارہ نے عائزہ خان کو خاص دوست قرار دیدیا

Ayeza Khan
کیپشن: Ayeza Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلسوم علی کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gülsim Ali (@gyulsim)

 خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور ترک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں, گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں۔ گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

دوسری جانب عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گلسوم علی کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہوں، آپ کے لیے بہت سارا پیار۔ا نہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں۔

Sughra Afzal

Content Writer