مڈل پاس اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

مڈل پاس اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں مڈل پاس اساتذہ کی تقرریوں کا انکشاف، پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو میٹرک اور مڈل پاس اساتذہ کو فارغ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں مڈل پاس اساتذہ کی تقرریوں کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر کے پارٹنر سکولوں میں 8 جماعت پاس افراد کی بطور استاد تقرریاں کی گئی ہیں۔  مڈل پاس اساتذہ کی تقرریوں کے باعث پارٹنر سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن گرنے لگی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مڈل پاس افراد کی بطور استاد تقرری کا اعتراف کر لیا ہے، اس ضمن میں پیف نے 2 اگست کو پارٹنر سکولوں کے مالکان کے نام مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔

  پیف کے پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ میٹرک پاس افراد پر پڑھانے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے، پیف نے پارٹنر سکولون کو انٹرمیڈیٹ سے کم تعلیم یافتہ افراد کو استاد تعینات کرنے پر کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔  مطلوبہ تعلیم کے اساتذہ کی تقرری نہ کرنے پر پارٹنر سکولوں کہ رجسٹریشن منسوخ کی جا سکتی ہے، اس سے قبل پارٹنر سکولوں میں مڈل پاس افراد کو بھی بطور استاد تعینات کرنے کی اجازت تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer