اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز  کو  جرمانے

اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز  کو  جرمانے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طحہٰ ملک)  اضافی کرایے وصول کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

 شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف جاری مہم میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کی ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کی گئی۔ 

 سیکریٹری پی ٹی اے، آر ٹی اے، اور ڈی آر ٹی اے سمیت دیگر فیلڈ افسران نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ مہم کے دوران 10 سے 12 گاڑیاں چیک کی گئی، مسافروں سے لی جانے والی 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس کروائی گئی۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

 شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی رلیف کی فراہمی اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے۔

 مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں اور مسافروں کے آرام دہ اور باحفاظت سفر کو زیادہ ترجیح دیں۔