ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن کی سہولت، ماہانہ تین ڈالر ادائیگی پر ملے گی

twitter logo
کیپشن: twitter logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک : ٹوئٹر نے  طویل انتظار کے بعد اپنے صارفین کے لیے ایڈیٹ بٹن کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے سہولت کے ماہانہ چارجز تین ڈالر دینا ہوں گے

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد کیا ہے۔

گزشتہ پیر کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک  ٹوئٹر کے  9.2 فیصد شئیرز کے مالک بن گئے ہیں۔ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہم آنے والے مہینوں میں  ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے۔