ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلادِ مصطفیﷺ ؛ گڑھی شاہو سے جلوس کا آغاز

میلادِ مصطفیﷺ ؛ گڑھی شاہو سے جلوس کا آغاز

سٹی 42 : گڑھی شاہو ریلوے گروانڈ سے میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سے جلوس نکالا گیا۔ 

مولاناحفیظ اللہ سہروردی کی سربراہی میں جلوس کا آغاز ہوگیا، جلوس کا مختلف مقامات پرتپاک استقبال کیا گیا، جلوس کے شرکا پر گل پاشی کی گئی ، ساتھ ہی جلوس کے شرکا کےلئے سبیل اور لنگرنیاز بھی تقسیم کی گئی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 1بجےاختتام پذیر ہوگا۔ 

جلوس میں چئیرمین تاجر رہنما خلیفہ عثمان،چیئرمین رفیق خان، راجہ زاہد،میاں امجد ،سماجی رہنما اظہر فاروقی عارف خان، خلیفہ انجم ،خلیفہ عمران ،خلیفہ حسیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

جلوس کیرج شاپ،سنگھ پورہ ،گڑھی بازار سے ہوتا ہوا علامہ اقبال روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔