یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا.

کیپٹن کاشان، حوالدار شہباز، سپاہی غلام محی الدین اور میجر علی سلمان بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا

والد، کاشان علی نوید شہید

کیپٹن کاشان شہید کے اہل خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"بھارت کے ساتھ کراس شیلنگ کے دوران کاشان نے تب تک مقابلہ کرنا نہ روکا جب تک دشمن کی توپیں خاموش نہ ہوگئیں اور اسی دوران شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔

والدہ، کیپٹن کاشان علی نوید شہید

"اللّٰہ نے مانگے بغیر ہی اسے اتنی عظیم موت عطا کی تو اس پہ تو ہمیں شکرگزار ہونا چاہیے"

بیوہ، حوالدار شہباز شہید

"حوالدار صاحب بہت اچھے انسان تھے، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے"

بیوہ، حوالدار شہباز شہید

"جب وہ شہید ہوئے تو ایسا لگا کہ آسمان سے پہاڑ ٹوٹے ہیں"

بیوہ، حوالدار شہباز شہید

"س ملک و قوم کی خاطر انہوں نے اپنی جان دی اور ہمیں ان کی شہادت پر بہت فخر ہے"

بیٹی، حوالدار شہباز شہید

"جب بھی ان کی کال آتی تھی تو سب سے پہلے مجھ سے بات کرتے تھے، آج بھی ان کی بہت یاد آتی ہے"

بیٹی، حوالدار شہباز شہید

"جب کوئی ہمیں شہید کی بیٹی کہتا ہے تو مجھے بہت فخر ہوتا ہے کہ بابا چلے گئے لیکں ان کا نام آج بھی زندہ ہے"

بیوہ، سپاہی غلام محی الدین شہید

"ہمیں بہت فخر ہے ان کی شہادت پر"

بیوہ، سپاہی غلام محی الدین شہید

"اللّٰہ کا شکر ہے کہ آرمی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا"

بیوہ، سپاہی غلام محی الدین شہید

"بچوں کو باپ کا پیار بہت یاد آتا ہے"

والدہ، میجر علی سلمان ناصر شہید

 "میں تو ایک عام سی ماں تھی، علی نے مجھے ایک شہید کی ماں بنا دیا"

والدہ، میجر علی سلمان ناصر شہید

"مجھے بہت زیادہ فخر ہے اور میں اللّٰہ تعالٰی سے بھی یہ دعا کرتی ہوں کہ وہ اس کی شہادت کو اعلی درجوں پہ قبول فرمائے"

والد، میجر علی سلمان ناصر شہید

"اللّٰہ تعالٰی نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ عطا کیا ہے جس پہ جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے"

والد، کیپٹن سلمان سرور شہید

"آزادی لینے کے لیے بھی جانیں دینی پرتی ہیں اور اسے قائم رکھنے کے لیے بھی، اور یہ دینی چاہیے بھی"

والدہ، کیپٹن سلمان سرور شہید

"فخر یہ تھا کہ سلمان کی جان بہت قیمتی تھی اس ملک کے لیے"

والدہ، کیپٹن سلمان سرور شہید

"یہ ملک بہت قربانیوں سے بنا ہے روز اتنی شہادتیں ہورہی ہیں اور اسی وجہ سے ہم امن سے اپنے گھروں میں سورہے ہیں"

بیوہ، حوالدار محمد اسلم شہید

"مجھے بہت فخر ہے کہ میں شہید کی بیوہ ہوں اور سر اٹھا کر زندگی گزار رہی ہوں"

بیوہ، حوالدار محمد اسلم شہید

"زندگی میں ان کی کمی تو بہت ہے لیکن ان کی یاد ہمارے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی"