شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)یوم دفاع پاکستان کے موقع پرشہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان شہدا6 ستمبر کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاک فوج نے1965ء  کی جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیاآج بھی پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق6 ستمبر یوم دفاع پوکستان کے موقع پر شہداکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا کہ  پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شہدا ستمبرکی لازوال قربانیوں پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔6ستمبر 1965کو پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

قرارداد کے متن میں مزید بیان کیا گیا کہ ارض پاک کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ہمارے جوان ملک کا دفاع کرنے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں،بھارت پر ہمیشہ جنگ کا جنون سوار رہا ہے،بھارت کو کئی بار شکست ہوچکی ہے،آج بھی پاکستان کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کسی بھول میں نہ رہے،پاکستان کے عوام اور اپنی فوج سے مل کر بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،سیاسی وسماجی شخصیات وطن عزیز کے جانباز غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ملک وقوم کی خیروعافیت کی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ پاک بھارت جنگ کو آج 55 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer