نوازشریف کی صحت سےمتعلق شہباز کابیان

نوازشریف کی صحت سےمتعلق شہباز کابیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم)صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ سابق وزیراعظم لندن میں زیر علاج ہیں، حمزہ شہباز کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  کی سابق ایم پی اے راناتجمل حسین مرحوم کی رئش گاہ جلو آمد پر ان کے بیٹے بہادر حسین سے اظہارافسوس کیاجبکہ میاں نوازشریف کی صحت کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوازشریف نے ملک کی خدمت کی ان کی صحت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ حمزہ شہبازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے، شہبازشریف کاکہناتھاکہ راناتجمل حسین مسلم لیگ ن کے مخلص کارکن تھے جنہیں وہ مونچھوں والی سرکار کے نام سے چھیڑا کرتے تھے،اس موقع پر خواجہ عمران نذیر،سہیل شوکت بٹ ،غزالی سلیم بٹ ،ملک غلام حبیب اعوان رانا آصف ڈیال سمیت دیگر موجود تھے۔

دریں اثنااپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاک افواج کے باعث دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان کی مٹی کی حفاظت اور آبیاری پاک افواج کے بہادروں نے کی۔وہ باٹا پور میں یادگار شہدا پرپھول چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

آج کا دن غازیوں اورشہدا کویاد کرنے کا دن ہے، قائد اعظم کے خواب کو تعبیر کرنے کے لئے بےرزگاری کا خاتمہ کریں ۔شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ بھارت نے کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔میرا یہ ایمان ہے کہ متحد رہے اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے تو کشمیر آزاد ہو گا۔ یہ دن ہر دشمن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے، شہدا، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنگ ستمبر کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مکار دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے، آج کے دن کا پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کا اتحاد دشمن کا ہر ناپاک منصوبہ ناکام بنا سکتا ہے،پوری قوم اپنی بہادر بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے،محمد نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر پاکستان کو جوہری قوت بنایا اور پاکستان کے دفاع کے تقاضے پورے کیے الحمدللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد جوہری قوت ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer