خوبصورت ، برق رفتار اور سستی الیکٹرک کاریں متعارف

Electric Cars in low prices
کیپشن: Electric Cars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چھوٹی مگر خوبصورت اور برق رفتار ،  رینالٹ کمپنی کی  سستی الیکٹرک کاریں کیسے دنیا کا مستقبل بدل دیں گی۔ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق اب بڑی کارساز کمپنیاں سائز میں چھوٹی اورسستی الیکٹرک کاریں بنانے پرتوجہ دے رہی ہیں۔ جو پارکنگ کے لئے کم جگہ گھیریں گی اورسڑکوں پر رش میں کمی کا باعث بنیں گی کارسازکمپنی رینالٹ نے ایک چھوٹی کار''  ٹویزی'' متعارف کرائی ہے جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ا نتہائی رفتار پر ایک دفعہ چارجنگ کے بعد 200 کلومیٹرکا فاصلہ طے کرسکے گی جبکہ اس کی قیمت 12 ہزار پانچ سویورو( پاکستانی 24 لاکھ 67 ہزارروپے) کے لگ بھگ ہوگی۔

اسی طرح اے سی ایم کمپنی کی ''سٹی ون'' کار متعارف کرارہی ہے جس کی قیمت 15 ہزار یوروز ہے اور ایک دفعہ چارجنگ کے بعد 100 کلومیٹر چل سکے گی تاہم کمپنی کے مطابق کار میں  اضافی بیٹریاں لگانے کے بعد اس کی رینج 240 کلومیٹر ہوجائے گی اور ظاہر ہے اضافی بیٹریوں کی لاگت گاڑی کی قیمت بڑھا دے گی ۔

اسی طرح سیٹرون نے ''ایمی ''  کومتعارف کرادیا کمپنی کے مطابق یہ کار نہیں لائٹ وہیکل ہے۔ '' ای منیز(E-Minnies)'' کے نام سے معروف یہ گاڑیاں عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔خرابی صرف ایک ہے کہ یہ گاڑیاں صرف ٹو سیٹر ہیں یعنی ان میں صرف دو مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer