موٹروے پر سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اہم خبر

 Motorway and bus bases start from the city and the free vaccination
کیپشن: Motorway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)موٹروے کے راستے بیرون شہر سے آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا،موٹروے ٹول پلازہ اور بس اڈوں پر مسافروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
 وزیراعظم عمران خان کے کورونا فری پاکستان ویژن کے تحت آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کے پٹرول پمپس، بس اڈوں اور موٹروے کے ٹول پلازہ پر ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

 موٹروے پر سفر کرنے والے ٹول پلازہ پر ویکسین لگوا سکتے ہیں جبکہ سکائی ویز بس اڈے پر بھی ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے 567 نئے مریض سامنے آگئے  جبکہ 11 مریض جان کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ بیس فیصد ریکارڈ کی گئی ،1236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں کوروناکیسز میں کمی دیکھی گئی ،مثبت شرح 1.5فیصدریکارڈ جبکہ کورونامیں مبتلا ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، 24گھنٹوں میں کوروناکے75نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer