امریکہ سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کریگا

US-Saudi Arabia
کیپشن: US-Saudi Arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی,دفاعی معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

 امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا، حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔صدر جوبائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

گزشتہ برس سعودی عرب پر سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے باعث امریکا نے اس معاہدے کے تحت میزائل کی فروخت کا فیصلہ کیا تھا، یہ معاہدہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار ڈرون اور میزائلوں سے سعودی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer