نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) سابق وزیر اعظم 16 روز بعد سروسز ہسپتال سےڈسچارج، نوازشریف کےعلاج کیلئے اُن کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں ذاتی خواہش اور معالج کے مشورے کے بعد ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا، سروسز ہسپتال سے روانگی پر کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور گل پاشی بھی کی۔

نواز شریف کی صحت کی نازک صورتحال پر ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی، ڈاکٹرز نے مریم نواز کو والد کی صحت کی بناء پر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی، آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اورکارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث انفیکشن ہونے کا بھی شدید خطرہ ہے، ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نواز شریف کیلئے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔

ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی شریف میڈیکل سٹی نےنوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا۔ آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

میاں نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس کی خصوصی ایمبولینس کے ذریعے سروسزہسپتال سے جاتی امرا پہنچایا گیا جبکہ ان کے ذاتی معالج اور اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer