ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کوٹ لکھپت سے اغوا ہونے والے شخصکی لاش مل گئی

  کوٹ لکھپت سے اغوا ہونے والے شخصکی لاش مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے اغوا  ہونے والے 75 سالہ  شخص کی لاش مل گئی۔

چوہنگ کا رہائشی محمد حنیف کوٹ لکھپت میں قید اپنے بیٹے سے ملنے آیا تھا۔محمد حنیف کے اغوا کا مقدمہ چند روز قبل کوٹ لکھپت میں درج ہوا تھا۔ پولیس نے قصور سے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  محمد حنیف کو پرانی دشمنی پر مخالفین نے قتل کیا ہے۔ محمد حنیف کو مخالفین نے راستے سے اغواء کر کے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قتل کے دیگر محرکات پر بھی تحقیقات  کر رہی ہے۔