ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر کے گراؤنڈ میں ’ دیسی ٹھمکے ‘، ویڈیو وائرل

ڈیوڈ وارنر کے پاکستانی میوزک پر دیسی ٹھمکے
کیپشن: David warner dancing on pakistani music.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی کے سٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریزجارہی ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو باجوں کی گونج پر ٹھمکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ سریز جاری ہے۔پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے دوران دلچسپ واقعہ منظر عام پر آیا۔ پاکستانی کرکٹ شائقین باجے بجا کر آسٹریلین ٹیم کا پرتباک استقبال کیا۔ باؤنڈری لائن پر موجود ڈیوڈ وارنر ؤباجوں کی گونج سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ٹھمکے لگانے لگے اور  شائقین کرکٹ کی طرف ہاتھ بھی ہلایا۔

 وارنر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے پاکستانی کرکٹ شائقین کی تعریف کی۔گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے، ڈیوڈ وارنر نے شائقین کرکٹ کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پنڈی میں جاری ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور  5 رنز اپنے کھاتے میں جوڑ چکے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor