محکمہ آرکائیوز اینڈ لائیبریریز نے لائیبریریاں بنانے کی منظوری دے دی

محکمہ آرکائیوز اینڈ لائیبریریز نے لائیبریریاں بنانے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ آرکائیوز اینڈ لائیبریریز نے 4 نئی لائیبریریاں بنانے کی منظوری دے دی۔ لاہور سمیت 3 اضلاع میں نئی لائیبریریاں بنائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں منظوری دی گئی، آرکیٹکٹ ہاوسنگ سوسائیٹی لاہور میں نئی لائیبریری بنائی جائے گی، بورڈ آف ریونیو ہاوسنگ سوسائیٹی جوہڑ ٹاون میں نئی لائیبریری بنائی جائے گی۔

مظفر گڑھ اور اٹک میں نئی لائیبریریاں بنائی جائیں گی، منصوبے پر 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی، رواں مالی سال منصوبے کے لئے 4 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer