لاہور ہائیکورٹ میں نئی عدالتوں کے قیام کے منصوبے

 لاہور ہائیکورٹ میں نئی عدالتوں کے قیام کے منصوبے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں نئی عدالتوں کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عدالتیں بنانے کے منصوبے کے سنگ بنیاد کا افتتاح کیا ۔
 افتتاحی تقریب میں سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر سینیئر ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے،تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شرکت کی ،جسٹس مسعود عابد نقوی ، جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس سلطان تنویر ، جسٹس انوارحسین سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔ پرانے ایڈمنسٹریشن بلاک کو مسمار کرکے 26 نئی عدالتیں تعمیر کی جائیں گی ،اس وقت پرنسپل سیٹ پر 42 عدالتیں ہیں ، 26 نئی عدالتیں تعمیر ہونے کے بعد کورٹس کی تعداد 68 ہوجائے گی ۔