ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول، ڈیزل مزید کتنا مہنگا ہوگا؛ مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

Miftah Ismail statement about patrol
کیپشن: Miftah Ismail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے کہا کہ میں نے کوئی استعفیٰ دیا نہ وزریراعظم نے مجھ سے کبھی استعفیٰ مانگا اور نہ میں مستعفیٰ ہونے کی آفر کی جب کہ پارٹی میرے ساتھ کھڑی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے درست تھے، اگر ایسا نہ کرتے تو وہاں پہنچ جاتے جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے، شہباز شریف کو پتہ تھا کہ ہم نے مشکل فیصلے کرنے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے 17 فیصد ٹیکس کا معاہدہ کیا تھا، اس وقت پیٹرول پر 10 اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی ہے، اگر پچھلی حکومت کے فیصلے پر چلتا تو مجھے پیٹرول اور ڈیزل 76 روپے مزید مہنگا کرنا پڑتا۔

اگرعالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ہمیں بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا ہوگا، جس کے تحت ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

مفتاح اسماعیل کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے لیٹر آف انٹینٹ کا ڈرافٹ ہمیں بھیجا ہے، بجٹ کے بارے میں بھی ان کے بہت سے سوال تھے، آئی ایم ایف کہتا ہے پیٹرول پر سبسڈی نہ دیں، ہم نے آج آئی ایم ایف کو تفصیلی جواب دیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer