عدالت نے 20 ماہ کا بچہ ماں کی بجائے دادادادی کےحوالے کردیا

عدالت نے 20 ماہ کا بچہ ماں کی بجائے دادادادی کےحوالے کردیا
کیپشن: Child custody case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیشن عدالت نے20 ماہ کا بچہ ماں کی بجائے دادا دادی کےحوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بی بی نے اپنے 20 ماہ کے بچے شاہ زین محمود کی دادی اور دادا سے بازیابی کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہد حسین کی عدالت میں ہوئی ۔

درخواستگزارخاتون نے موقف اختیار کیا کہ خاوند محمد عاطف طلاق دے کرآسٹریلیاچلا گیا۔سابق ساس اور سسر مجھ سے بچہ چھین کر لے گئے، بچہ واپس دلایا جائے۔ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی دادی بچےکےہمراہ پیش ہوئی اور عدالت کو بتایاکہ خاتون کاکرداراچھانہیں، اس وجہ سے اسے طلاق دی ۔ہمارا بیٹا آسٹریلیا میں ملازمت کرتا ہے، گارڈین کورٹ نے تمام حالات کومد نظر رکھتے بچے کے مفاد میں دادی کو بچے کا گارڈین مقرر کر رکھا ہے ،ماں کے پاس بچے محفوظ نہیں رہے گا، بچے کی زندگی کوبھی خطرہ ہے۔

دادی اور دادا کے پاس بچہ محفوظ ہے۔ گارڈین کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سیشن عدالت نے بچہ دادا محمود پرویز اور دادی لبنیٰ پرویز کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ماں عظمی بی بی کی درخواست خارج کر دی اور خاتون کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer