چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ

چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 7سے 10 روپے فی کلوگرام بڑھ گئی۔اوپن مارکیٹ میں چینی 92سے 95روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگی۔شہریوں کی دہائی، شوگر ڈیلرز نے ملبہ ملزمالکان پر ڈال دیا ، کہتے ہیں کہ شوگر ملز نے سپلائی کم کی تو قیمتیں پھر بڑھنے لگی ہیں۔
شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی تھوک مارکیٹ میں 100 کلو کی بوری 8500 سے بڑھ کر 8800 روپے ہوگئی۔ہول سیل منڈی میں چینی 88 روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے جبکہ شہر کی پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 7 سے 10 روپے بڑھ کر 92 سے 95 روپے فی کلو ہوگئی شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام ہوگی ہیں۔
نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے باوجود قیمتوں میں اضافے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی جبکہ شوگر ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی سپلائی کم کی جس سے قلت پیدا ہوئی اور قیمتیں بڑھیں، شوگر ڈیلرز کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو ایک بار پھر چینی کی قیمت فی کلو 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں چند روز قبل چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تک آگئی تھی تاہم اس کی قیمت ایک مرتبہ پھر اچانک بڑھا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 12 دسمبر کو چینی قیمتوں میں کمی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اقتصادی ٹیم کو مبارکباد بھی  پیش کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer