تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج

 تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)مالکان کے تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو صحتیابی کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے رضوانہ سے ملاقات کی اور کہا ریاست رضوانہ کی تعلیم و تربیت کا ذمہ اٹھائے گی محکمہ سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحت قائم کمیٹی رضوانہ کی دیکھ بھال کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔
مالکان کے ظالمانہ تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو چار ماہ بعد صحتیاب ہونے پر جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورہ سارہ احمد نے رضوانہ سے ملاقات کی۔رضوانہ کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جدوت سلیم اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے رضوانہ سے ملاقات کی اور اس سے صحتیابی کے متعلق گفتگو کی اس موقع پر رضوانہ کہنا تھا کہ میں اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہو ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسز اور عملے نے میرا بڑا خیال رکھا۔