پی آئی اے کا سعودی عرب کی پروازوں کے حوالے سے اہم اعلان

PIA Flight Schedule for Saudi Arab
کیپشن: PIA Flight
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی. اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلیں۔ پی آئی اے کے کنٹری مینجر کی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے اعلی عہدیدار  علی رجب سے ملاقات ہوئی۔ سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں۔  

اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی ۔ پروازوں کا مقصد کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔  

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنےمیں پیش پیش رہتی ہے۔ ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے۔