شہر میں نئے ایمرجنسی وارڈز اورٹراما سنٹرکھولنےکامنصوبہ تیار

شہر میں نئے ایمرجنسی وارڈز اورٹراما سنٹرکھولنےکامنصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : لاہور میں تین نئے ایمرجنسی وارڈز اورٹراما سنٹرکھولنےکامنصوبہ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے منصوبے کیلئے چھ ارب روپے مانگ لئے۔
 تفصیلات کے مطابق  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تین نئے ایمرجنسی ٹراما سنٹر کیلئے6ارب روپے مانگ لئے۔جناح ہسپتال،سروسز ہسپتال اور ارفعیٰ کریم ٹاور ایمرجنسی کیلئے یہ گرانٹ رواں سال کیلئے مانگی گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ یہ تین نئی ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر بنانا چاہتا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو ابھی تک مذکورہ منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں مل سکے ۔