ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ: موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

بادامی باغ: موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے70کےقریب وارداتوں میں ریکارڈیافتہ 2رکنی موٹرسائیکل چورگینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے2موٹر سائیکلیں، موبائل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتےتھے،ملزمان چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کو واردات کیلئے استعمال کرتےتھے،ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتےتھے،ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں شکیل اور ظہیر شامل  ہیں ،مقدمات درج  کر لئے گئے ہیں ،مزیدتفتیش جاری ہے۔