راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں، جہاں وہ 2 سے 3 روز قیام کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی چھوٹی بیٹی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کریں گی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کرلی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں شرکت کے بعد بیٹی کے ہمراہ پاکستان واپس روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ لندن نجی نوعیت کا ہوگا اور دورے کے دوران ان کی سیاسی ملاقاتیں متوقع نہیں ہیں۔