ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ریلیف سامان کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہوراورقصورکےعلاقےحالیہ سیلاب کی بدولت شدیدمتاثر ہوئے،پاک فوج کادریائےستلج اورراوی میں مشترکہ ریسکیواینڈریلیف آپریشن جاری ہیں،تمام متعلقہ محکمےدن رات سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،فلڈریلیف کیمپس میں پاک فوج کیجانب سےفری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کےجوانوں نےکشتیوں کےذریعےدرجنوں خاندانوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا،فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کوخوراک،صاف پانی اورادویات فراہم کی جارہی ہیں،متاثرین کاپاک فوج کےجوانوں کی قربانیوں اورجذبہ خدمت کوبھرپورخراج تحسین پیش کیا۔

مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔