ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک حادثہ؛ موٹرسائیکل سوار دو نوجوان تیز رفتار ٹرین تلے کچلے گئے

خوفناک حادثہ؛ موٹرسائیکل سوار دو نوجوان تیز رفتار ٹرین تلے کچلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نوگزی ریلوے پھاٹک پر خوفناک حادثہ پیش آیا۔ 

تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نوگزی ریلوے پھاٹک پر موٹرسائیکل سوار دو نوجوان تیز رفتار ٹرین تلے کچلے گئے، دونوں نوجوان موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ 

جاںبحق افراد میں عبدالغفور اور یاسر شامل ہیں، جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ریلوے پولیس نے حادثے کے متعلق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔