چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتوں میں اضافہ، شہری مزید مہنگائی کی تیاری کر لیں

چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتوں میں اضافہ، شہری مزید مہنگائی کی تیاری کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری، چینی کے بعد دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی فی من قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا، سیلہ کائنات 11000 روپے من سے بڑھ کر 11500 روپے من ہو گیا۔ اس کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں 600 روپے سے 1300 روپے فی من اضافہ ہوگیا، غلہ منڈی میں دال چنا 7600 روپے فی من سے بڑھ کر 8200 روپے فی من فروخت ہونے لگی، دال مسور 11000 روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 300 روپے من فروخت ہونے لگی، دال مونگی 8600 روپے بڑھ کر 9400 روپے فی من ہوگئی۔