ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن صفدر نے حفاظتی عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کیپٹن صفدر نے حفاظتی عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے حفاظتی عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حفقظتی عبوری ضمانت دس اکتوبر تک منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو ہفتے تک کیپٹن صفدر کو غداری کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق  جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اپنے وکیل سید فرہاد علی شاہ سمیت دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت کے پیش ہوئے ،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے وکیل سے استفسار کیا کہ
کیا اس کیس میں مقدمہ کی مصدقہ نقل موجود ہے، سید فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ نے جواب دیا سر  اس پولیس والے مقدمہ کی مصدقہ نقل نہیں دے رہے جس کی وجہ سے کمپیوٹرائڈ ایف آئی آر کی نقل لگوائی ۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے وکیل سے استفسار کیا کہ اپ کو حفاظتی عبوری ضمانت کے لئے کتنے روز چائیِں؟ سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ہفتے سے زیادہ تائم دے دیں ، سید فرہاد علی شاہنایڈوکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ کیہٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ  سیاسی بنیادوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

گوجرانوالہ میں کل مسلم لیگ نون اورا پوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو رہا ہے ، عدالت سے رجوع کرنے سے قبل پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے رجسٹرار آفس نے مقدمے کی مصدقہ لف نقل نہ ہونے کا اعتراض ختم کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی دس اکتوبر تک حفاظتی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کیس کی سماعت کے بعد کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جار ہےہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer