اورنج ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

Lahore orange train
کیپشن: Orange train
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے بعد شہریوں کو مزید پریشان کرنے کا پلان سامنے آگیا، اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کی منظوری کے لیے ایوان وزیر اعلٰی کو سمری ارسال کردی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن 20 سے 70 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بار پھر سے لاہوریوں کے لیے سستی پبلک ٹرانسپورٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں، 5 سے 10 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے، 10 سے 15 کلو میٹر سفر کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح 15 سے 20 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر تک کا کرایہ 60 روپے، 25 کلو میٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارشات کی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بھی اورینج ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورینج ٹرین کے سٹیشن ٹوسٹیشن کرائے سے عوام پر اضافی بوجھ نہیں بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کرایا مقرر کرنے کا ایجنڈا شامل کرلیا گیا ہے۔