ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور

سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور  آرڈر پر نظر ثانی کا بل  منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور  چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ سکیورٹی نے حکومتی اور  اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار باندھ لیا۔اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کےنعرے لگائے۔

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32  اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔