صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے سکولوں کی شامت آگئی، 8 کو شوکاز نوٹس جاری

صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے سکولوں کی شامت آگئی، 8 کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: City42 - Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) چیف منسٹرمانیٹرنگ فورس نے ناقص صفائی کے انتظامات پر لاہور کے 8 ہائی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پہلی سے دسویں کلاس تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار، بل منظور

تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس نے مختلف سکولوں کے دورے کے دوران صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ناقص صفائی پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مغل پورہ، سی ڈی جی ایل کورٹ خواجہ سعید، گورنمنٹ گرلزہائی سکول وسن پورہ سکیم نمبر دو، سی ڈی جی بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ،گورنمنٹ ماڈل سکول وسن پورہ، گورنمنٹ یاسمین گرلزہائی سکول مغل پورہ، گورنمنٹ ہائی سکول چونگی امرسدھو اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول ای بلاک گلشن راوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

خبر ضڑور پڑھیں۔۔۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ

مراسلہ میں مذکورہ سکولوں کے سربراہوں کو گندگی کو ایک روز میں ختم کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو ناقص انتظامات سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔