لاک ڈاؤن سے سینما انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا جھٹکا

لاک ڈاؤن سے سینما انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی ) کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن نے سینما انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا جھٹکا لگایا ہے دنیا میں جہاں سینما گھر بند ہیں وہیں تین ماہ سے شہر لاہور کے چالیس سے زائد سینما گھر اب تک بند پڑیں ہیں ۔
تین ماہ سے  لاک ڈاؤن جاری ہے، تین ماہ سے بند  سینما گھروں  میں ہو کا عالم ہے،  ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین بےروزگار ہیں، شہر لاہور کے چالیس سے زائد سینما گھر لاک ڈاؤن کے باعث بند ہیں اور مزید بند رہیں گے اب تک دس سے زائد پاکستانی اور ہالی وڈ فلمیں ریلیز ہونا تھی جو  سینما گھر بند ہونے کی وجہ سے ریلیز  نہ ہوسکیں، پاکستانی فلموں میں ٹچ بٹن،  دل کہے جدھر ، لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت تیرے باجرے دی راکھی اور دیگر فلمیں شامل تھیں۔
عید الفطر کے موقع  پر بھی سیبما گھر بند رہے اور قریبا پانچ کروڑ سے زائد کے بزنس سے سینما محروم رہا،  تین ماہ میں ایک تحقیق کے مطابق سینما انڈسڑی کو بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور مزید نقصان ہوگا کیونکہ کورونا کے اختتام تک سینما گھروں کو نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer