پاسپورٹ بنوانے کے پیسے بٹورنے والے 20 ایجنٹ گرفتار 

FIA arrests 20 people involved in Passports application processing corruption, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے لاہور زون کی پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کےخلاف خصوصی ٹیموں کےچھاپے, 20 ملزمان کو گرفتارکر لیا.

ایف آئی اے کےمطابق ملزمان پاسپورٹ بنوانے کیلئے سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔ ملزمان پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاسپورٹ کے تیز تر اجراء میں ملوث تھے۔ ملزمان پاسپورٹ فیس جمع کروانے اور ٹوکن کے حصول کیلئے بھی عوام سے رقم وصول کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو ریجنل پاسپورٹ آفس سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے باہر سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد یامین، عبدالحفیظ، توصیف احمد، اقبال حسن، خلیل احمد، ذوالفقار علی، محمد عمران، عادل نظیر، محمد ریاض، محمد عاطف، محمد یوسف، خلیل احمد، محمد اصغر شامل ہیں۔

ریجنل پاسپورٹ آفس کے کلرک  اور سکیورٹی سپروائزر کیخلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، ثاقب منظور، اسامہ شاہد، افتخار حسین، محمد سلیم، سبحان اور منصور احمد شامل ہیں۔