ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت میں یکدم بڑا ضافہ، بائیکاٹ مہم شروع

Chicken Price
کیپشن: Chicken Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  بڑا گوشت  اور مٹن کھانا تو غریب  کی پہنچ سے پہلے  ہی باہر تھا لیکن نیا سال شروع ہوتے ہی چکن بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا،    لاہور،  راولپنڈی اور گردونواح میں مرغی کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی  اندرون شہر مرغی کا گوشت580 اور نواحی ایریاز میں 590 روپے کلو ہوگیا،شہر میں زندہ مرغی 380 اور نواحی ایریاز میں 395 روپے کلو ہو گئی ۔ لاہور  میں زندہ مرغی کی پرچون کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 356 روپے فی کلو  ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 534 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،  گردن، پوٹا اور کلیجی کے بغیر مرغی کا صافی گوشت 600 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہونے لگا۔ 

پولٹری ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ  سویابین کنٹینرز کی بندرگاہوں پر کلئیرنس نہ ہونے کے باعث فیڈ ملز فیڈ نہیں بنا رہیں جس کے باعث پولٹری فارمرز چوزا نہیں ڈال رہے اور شہر میں طلب کے مطابق برائلر فراہم نہیں کیا جا رہا، مرغی فیڈ، خام مال سپلائی، بحال نہ ہوئی تو قیمت 600 تک جا سکتی ہے ۔

دوسری جانب شہریوں نے سوشل میڈیا پر 15 دن تک مرغی بائیکاٹ مہم شروع کردی ،شہری حلقوں کاکہناہے کہ شہری 2 ہفتے مرغی نہ کھائیں، قیمتیں گر جائیں گی ۔

واضح رہے کہ مرغیوں کی فیڈ میں استعمال ہونیوالے خام مال کی بندرگاہوں پر کلئیرنس نہ ہونے کیخلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دی تھی تاہم اب یہ احتجاج سوموار کے روزہوگا۔