(اکمل سومرو)تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کے شیڈول کی منظوری،تمام بورڈز کووڈ پالیسی 2021ء کے تحت نتائج کا اعلان کریں گے.
لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزنے میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جنوری کو کریں گے۔ تمام بورڈز کووڈ پالیسی 2021ء کے تحت نتائج کا اعلان کریں گے،جس کے تحت طلباء کے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب بورڈز آف چیئرمین کمیٹی نے نتائج کےشیڈول کی منظوری دے دی تھی ۔ لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام بورڈز 22 جنوری کو نتائج جاری کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کویڈ پالیسی کے تحت ہوگا۔
سپیشل امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے لئے حکومت نے داخلوں کی کوئی پالیسی نہیں بنائی،اس کے باعث طلبہ کو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔