بیوروکریسی کے تبادلےکرنےکا ریکارڈ قائم... نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بزدار حکومت نے بیوروکریسی کےبار بار تبادلےکرنےکا ریکارڈ قائم کردیا, محکمہ بلدیات کےگریڈ 20 کے چیف آفیسر کا 8 ماہ میں چوتھی مرتبہ تبادلہ کردیا گیا، محکمہ بلدیات کےگریڈ 20 کے چیف آفیسر نےتبادلے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جسٹس جواد حسن نے گریڈ 20 کے چیف آفیسر سردار نصیر احمد کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ،درخواست گزار چیف آفیسر سردار نصیر احمد اپنے وکیل وقار اے شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے ،درخواست میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  اپریل 2021سے اب تک چار مرتبہ تبادلہ کیا گیا ہے،۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سکیشن 187 کے تحت دوسال سے قبل تبادلہ نہیں کیا جاسکتاجبکہ درخواست گزار کا21 اپریل 2021 کو لاہور سے ڈائریکٹر کمپلینٹ اینڈ انکوائری لگادیا گیا۔ جون میں گریڈ 20 میں ترقی کے بعد جولائی 2021 میں ڈائریکٹر سی اینڈ ڈبلیو کی سیٹ اپ گریڈ کرکے وہاں تعینات کردیا گیا۔22 اکتوبر 2021 کو تبدیل کرکے چیف آفیسر لاہور تعینات کردیا گیا۔17 دسمبر 2021 کو تبدیل کرکے لاہور سے چیف آفیسر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔30 دسمبر کو راولپنڈی سے تبدیل کرکے چیف  آفسیر ساہیوال تعینات کردیا گیا۔3 جنوری 2022 کو محمد کاشف کو بھی بطور چیف آفیسر ساہیوال تعینات کردیا گیا۔

استدعا ہے کہ عدالت 30 دسمبر 2021 کو درخواست گزار کا راولپنڈی سے ساہیوال تبادلہ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔  اورعدالت حتمی فیصلے تک  تبادلے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کاحکم دے۔