ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسان خاور نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ناگزیر قرار دے دیا

حسان خاور نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ناگزیر قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد حسین : معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ناگزیر قرار دے دیا،کہا کہ مشاورت سے ہی قانون بننے چاہئیں،  بلدیاتی ایکٹ میں کوئی تبدیلی ہوبھی جائے گی تو تھوڑی تاخیر ہوگی لیکن بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نےسٹی 42 سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت اور  اتحادی ایک پیج پر ہیں ،بلدیاتی ایکٹ مشاورت کے ساتھ  اسمبلی سے منظور کروا رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات ہوکر رہیں گے۔ معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور کا کہنا تھا کہ  آرڈیننس نافذ کرنےکا مقصد یہی تھاکہ جلد از جلد حلقہ بندیوں کا کام ہوسکے،حکومت نے   اتحادیوں کی مشاورت سے ہی بلدیاتی ایکٹ کےلیے بل متعارف کرایا،ایکٹ کی منظوری اور قانون میں تبدیلی اسمبلی کا استحقاق ہے، بنیادی کام ہوچکا ہوا ہے لیکن اگر کوئی تبدیلی قانون میں ہوتی بھی ہے تو دوبارہ حلقہ بندیاں دوبارہ بھی ہوسکتی ہیں۔

  حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ  مشاورت سے ہی قانون بننے چاہئیں،  بلدیاتی ایکٹ میں کوئی تبدیلی ہوبھی جائے گی تو تھوڑی تاخیر ہوگی لیکن بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان بلدیاتی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کا یہی جذبہ جاری رہاتو کشمیریوں کو حق ملے گا۔