پیپلزپارٹی کا موچی گیٹ گراؤنڈ میں سیاسی پاورشو، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پیپلزپارٹی کا موچی گیٹ گراؤنڈ میں سیاسی پاورشو، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سٹیج اوراس کےاطراف کا راستہ سادہ لباس میں ملبوس سندہ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے چارج سمبھال رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیئے گئے۔ چار ایس پی، سترہ ڈی ایس پی، بیس ایس ایچ اوز سمیت پندرہ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔

جلسہ گاہ کے اردگرد چھتوں پرسنائپرز بھی تعینات کئے گئے اسی طرح جلسہ کی سیکورٹی کو مزید کار آمد بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعما ل کیا گیا۔

ایس پی سٹی علی رضا کا کہنا تھا کہ جلسہ کی سکیورٹی کیلئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ موچی گیٹ کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کے گئے جبکہ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس بھی بنا ئے گئے۔

سیف سٹی اور انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے دس اہم مقامات پر کیمرہ لگائے گئے اورباقاعدہ کنٹرول روم کے زریعے منیٹرنگ بھی کی گئی۔