فضائی آلودگی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا

 فضائی آلودگی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طاہر جمیل) سموگ نے آج پھر باغوں کے شہر کا ہر منطر دھندلا کردیا، فضائی آلودگی کی شرح میں لاہور آج دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا، ائیر کوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی۔

دھند کے ساتھ ساتھ آلودہ فضا نے پھر باغوں کے شہر لاہور کا رخ کر لیا، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پھر آلودگی کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگیا، وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ والا علاقہ زمان پارک آلودگی میں سب سے آگے ہے، زمان پارک میں آلودگی کی شرح 429 ہوگئی، پنجاب اسمبلی کے مقام پر آلودگی 396 کی سطح پر پہنچ چکی ہے،شادمان میں آلودگی کی شرح 378 جبکہ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق واہگہ اور بندروڈ کے علاقے سب سے زیادہ آلودہ ہیں۔

محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت نے سموگ سے بچنے کیلئے ایک بار پھر لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ گزشتہ روز سے پھیلنے والی فضائی آلودگی سے آنکھوں کے امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer