آیا ہے بلاوا، مجھے دربارِ نبیؐ سے،سٹی 42 کا قافلہ عمرہ کیلئے روانہ

 آیا ہے بلاوا، مجھے دربارِ نبیؐ سے،سٹی 42 کا قافلہ عمرہ کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) آیا ہے بلاوا، مجھے دربارِ نبیؐ سے، سٹی 42کا 87 رکنی قافلہ عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ، عمرہ زائرین پہلے مدینہ منورہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دینگے۔

سالانہ عمرہ ادائیگی کیلئے سٹی نیوز نیٹ ورک کا 87 رکنی قافلہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا، جہاں زائرین کے عزیز و اقارب نےانہیں الوداع کیا۔

عمرہ زائرین پہلے نبی آخرالزمانؐ کے شہر مدینہ منورہ پہنچیں گے، عمرہ زائرین میں ڈائریکٹرز، ایڈیٹرز، رپورٹرز، ٹیکنیکل سٹاف، کیمرہ مین، ڈرائیور، چوکیدار اور آفس بوائے شامل ہیں، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانیوالے انتہائی پُر مسرت دکھائی دیئے۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے عمرہ زائرین مدینہ منورہ میں تین روز قیام کریں گے، جس دوران مسجد نبوی، مسجد قباء اور غار حرا سمیت دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کرینگے بعد ازاں مکہ مکرمہ روانہ ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer