وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کاپہلا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کاپہلا اجلاس کل طلب کرلیا
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کاپہلا اجلاس کل طلب کرلیا۔ 

ذرائع  کے مطابق کابینہ نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں2 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا۔ اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں نجکاری کےجاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےآئی ایم ایف کونجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 25ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔ ہوا بازی شعبےکا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اورریئل اسٹیٹ سےمتعلق 4,4 ادارے نجکاری کےجاری پروگرام میں شامل ہیں، انڈسٹریل سیکٹرکے2 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں، توانائی شعبےکے14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، نجکاری کےجاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے۔ بلوکی،حویلی بہادر،گدو اورنندی پورپاورپلانٹس جاری نجکاری پروگرام کاحصہ ہیں ۔ تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،فرسٹ ویمن بینک بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہیں۔